موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: منقطع ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّيْدِ (بَابُ صَيْدِ الْحِيتَانِ وَالْجَرَادِ)
حکم : موضوع
3221 . حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُلَاثَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ إِذَا دَعَا عَلَى الْجَرَادِ قَالَ: «اللَّهُمَّ أَهْلِكْ كِبَارَهُ، وَاقْتُلْ صِغَارَهُ، وَأَفْسِدْ بَيْضَهُ، وَاقْطَعْ دَابِرَهُ، وَخُذْ بِأَفْوَاهِهَا، عَنْ مَعَايِشِنَا وَأَرْزَاقِنَا، إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ» فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَدْعُو عَلَى جُنْدٍ مِنْ أَجْنَادِ اللَّهِ بِقَطْعِ دَابِرهِ قَالَ: «إِنَّ الْجَرَادَ نَثْرَةُ الْحُوتِ فِي الْبَحْرِ» قَالَ هَاشِمٌ: قَالَ زِيَادٌ: فَحَدَّثَنِي مَنْ رَأَى الْحُوتَ يَنْثُرُهُ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: شکار کے احکام ومسائل
باب: مچھلیوں اور ٹڈی دل کا شکار
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3221. حضرت جابر اور حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب ٹڈی دل کے خلاف بدعا فرماتے تو یوں کہتے: ’’اے اللہ! بڑی ٹڈیوں کو تباہ کردے، اور چھوٹی ٹڈیوں کو مار ڈال ، ان کے انڈے خراب کر دے، ان کی جڑ کاٹ دے، ان کے منہ ہماری روزی اور ہمارا رزق کھانے سے بند کردے، بے شک تو دعا سننے والا ہے۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! آپ کس طرح اللہ کے ایک لشکر کی جڑ کاٹنے کی دعا کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’ ٹڈی دل سمندر میں ایک بڑی مچھلی کی چھینک سے پیدا ہوتا ہے۔‘‘ (حدیث کے راوی) ہاشم بیان کرتے ہیں کہ زیاد بن عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: مجھے ایک آدمی نے بتایا کہ اس نے مچھلی کی چھینک سے ٹڈی کو بکھرتے دیکھا ہے۔