قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّيْدِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْخَذْفِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3226.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّ قَرِيبًا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ خَذَفَ، فَنَهَاهُ، وَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنِ الْخَذْفِ وَقَالَ: «إِنَّهَا لَا تَصِيدُ صَيْدًا، وَلَا تَنْكَأُ عَدُوًّا، وَلَكِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ، وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ» قَالَ: فَعَادَ، فَقَالَ: أُحَدِّثُكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ، ثُمَّ عُدْتَ، لَا أُكَلِّمُكَ أَبَدًا

سنن ابن ماجہ:

کتاب: شکار کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کنکری پھینکنے کی ممانعت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3226.   حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے، حضرت عبد اللہ بن مغفل ؓ کے ایک عزیز نےکنکری پھینکی۔ انہوںؓ نے منع کیا اور فرمایا: نبیﷺ نے کنکری پھینکنے سے منع کیا ہے اور فرمایا ہے: ’’یہ (کنکری) نہ شکار مارتی ہے، نہ دشمن کو زخمی کرتی ہے لیکن دانت توڑ دیتی ہے اور آنکھ پھوڑ دیتی ہے۔‘‘ اس نے دوبارہ یہی حرکت کی تو حضرت عبداللہ ؓ نے فرمایا: میں تجھے حدیث سنا رہا ہوں کہ نبیﷺ نے کنکری پھینکنے سے منع کیا ہے اس کے باوجود تو نے پھر وہی حرکت کی۔ میں تجھ سے کبھی کلام نہیں کرونگا۔