قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الشُّرْبُ قَائِمًا)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3422.   حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «سَقَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَمْزَمَ، فَشَرِبَ قَائِمًا» فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعِكْرِمَةَ فَحَلَفَ بِاللَّهِ، مَا فَعَلَ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کھڑے ہو کر پینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3422.   امام شعبی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت عبد اللہ بن عبا س ؓ سے روایت کی کہ انھوں نے فرمایا: میں نےنبی ﷺ کو زمزم کا پانی پیش کیا تو آپﷺ نے کھڑے کھڑے پی لیا۔ شعبی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں نے عکرمہ ؓؓ کو یہ حدیث سنا ئی تو انھوں نے اللہ کی قسم کھا کر فرمایا کہ نبی ﷺ نے ایسے نہیں کیا۔