قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الصُّوَرِ فِيمَا يُوطَأُ)

حکم : حسن صحیح

ترجمۃ الباب:

3653.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَتَرْتُ سَهْوَةً لِي تَعْنِي الدَّاخِلَ بِسِتْرٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَلَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَتَكَهُ فَجَعَلْتُ مِنْهُ مَنْبُوذَتَيْنِ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئًا عَلَى إِحْدَاهُمَا

سنن ابن ماجہ:

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: پاؤں کے نیچے آنے والے کپڑے میں تصویریں

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3653.   حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے گھر کے اندر اپنے ایک طاقچے پر تصویروں والا پردہ لٹکا دیا۔ جب نبی ﷺ تشریف لائے تو آپﷺ نے اسے پھاڑ ڈالا۔ میں نے اس کے دو گدے بنالیے پھر میں نے نبی ﷺ کو ان میں سے ایک گدے پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا۔