قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْفِتَنِ (بَابُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4045 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا يُحَدِّثُكُمْ بِهِ أَحَدٌ بَعْدِي سَمِعْتُهُ مِنْهُ: «إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ، أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ، وَيَظْهَرَ الْجَهْلُ، وَيَفْشُوَ الزِّنَا، وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ، وَيَذْهَبَ الرِّجَالُ وَيَبْقَى النِّسَاءُ، حَتَّى يَكُونَ لِخَمْسِينَ امْرَأَةً قَيِّمٌ وَاحِدٌ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: علاماتِ قیامت کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

4045.   حضرت انس بن مالک ؓسے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک حدیث سناؤں جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنی ہے، میرے بعد تمہیں وہ حدیث کوئی نہیں سنائے گا۔ میں انے آپﷺ سے یہ ارشاد سنا: قیامت کی بعض علامیتں یہ ہیں کہ علم اٹھالیا جائے گا، جہالت پھیل جائے گی، بدکاری عام ہوجائے گی، شراب (کثرت سے) پی جائے گی، مرد ختم ہوجائیں گے اور عورتیں باقی رہ جائیں گی حتیٰ کہ پچاس عورتوں کی خبر گیری کرنے والا صرف ایک مر د ہوگا۔