قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْفِتَنِ (بَابُ جَيْشِ الْبَيْدَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4064.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْمُرْهِبِيِّ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ صَفِيَّةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْتَهِي النَّاسُ عَنْ غَزْوِ هَذَا الْبَيْتِ حَتَّى يَغْزُوَ جَيْشٌ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ أَوْ بَيْدَاءَ مِنْ الْأَرْضِ خُسِفَ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ وَلَمْ يَنْجُ أَوْسَطُهُمْ قُلْتُ فَإِنْ كَانَ فِيهِمْ مَنْ يُكْرَهُ قَالَ يَبْعَثُهُمْ اللَّهُ عَلَى مَا فِي أَنْفُسِهِمْ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: مقام بیداء کالشکر

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

4064.   حضرت صفیہ رضی ا للہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگ اس کعبہ پر حملے کرنے سے باز نہیں آئیں گے حتی کہ ایک لشکر حملہ آور ہو گا۔ جب وہ مقام بیداء پر یا بنجر میدان میں پہنچیں گے تو ان کے آگے اور پیچھے والوں کو زمین نگل لے گی اور درمیان والے بھی نجات نہیں پائیں گے‘‘۔ میں نے عرض کیا: اگر ان میں کوئی ایسا شخص ہوا جسے زبردستی لایا گیا ہو تو؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ انہیں ان نیتوں کے مطابق اُٹھائے گا جو ان کے دلوں میں تھیں۔‘‘