Ibn-Majah:
The Book of the Sunnah
(Chapter: Regarding Faith )
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
75.
حضرت ابو درداء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایمان بڑھتا اور گھٹتا ہے۔
تشریح:
(1) یہ دونوں آثار اگرچہ سنداً ضعیف ہیں، اور مرفوعاً ثابت نہیں لیکن یہ بات سلف سے متواتر نقل ہوتی چلی آئی ہے اور مشہور ہے، اس لیے ایمان میں کمی بیشی، اہل سنت کے ہاں مسلم ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب صحیح بخاری میں کتاب الایمان کے پہلے باب میں اس کے ثبوت میں قرآن مجید کی متعدد آیات ذکر فرمائی ہیں اور اس کے بعد کئی ابواب میں ایسی احادیث ذکر فرمائی ہیں جن سے نیک اعمال کا اجزائے ایمان ہونا ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ جس چیز کے اجزا ہوں، ان میں سے اگر ایک یا چند جز مفقود ہوں تو وہ چیز ناقص ہو جاتی ہے۔ اس مسئلہ کی مزید تفصیل کے لیے فتح الباری کے متعلقہ ابواب کا مطالعہ مفید ہو گا۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابو الدرداء ؓ کہتے ہیں کہ ایمان بڑھتا اور گھٹتا ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn ‘Abbas and Jâbir bin ‘Abdullah said: “The Messenger of Allah (ﷺ) s.a.w.w said: ‘There are two types among my Ummah who have no share of Islam: the people of Irja’ and the people of Qadar.” (Da’if)