قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ فِي الْقَدَرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

89 .   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِي يَعْلَى، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي جَارِيَةً، أَعْزِلُ عَنْهَا؟ قَالَ: «سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا» فَأَتَاهُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالَ: قَدْ حَمَلَتِ الْجَارِيَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا قُدِّرَ لِنَفْسٍ شَيْءٌ إِلَّا هِيَ كَائِنَةٌ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت 

  (

باب: تقدیر سے متعلق احکام ومسائل

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

89.   حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ ایک انصاری صحابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! میری ایک لونڈی ہے، کیا میں اس سے عزل کر سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ’’جو اس کی قسمت میں ہے وہ اسے مل ہی جائے گا۔‘‘ بعد میں وہ صحابی دوبارہ حاضر ہوا اور کہا: لونڈی امید سے ہوگئی ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جو کچھ کسی کی قسمت میں ہوتا ہے، وہ ہو کے رہتا ہے۔‘‘