تشریح:
فوائدومسائل:
1۔ ایسے کام پر مسلمان کو پھرپور اجر ملتا ہے جس سے درندوں اور جنگلی جانوروں سمیت اللہ کی مخلوق کو فائدہ پہنچتا ہو۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسلام کرۂ ارض پر موجود ہر طرح کی مخلوقات کے لیے خیر خواہی، ان کے تحفظ اور ان کے ساتھ رحمدلی کا سبق دیتا ہے۔ موذی جانوروں کو بھی اس وقت مارنے کی اجازت ہے جب وہ انسانوں کے لیے خطرہ بن جائیں۔
2۔ کرۂ ارض پر درختوں کی کاشت بہت بڑی نیکی اور تمام جانوروں کی بھلائی کی ضامن ہے۔