تشریح:
فوائد و مسائل:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات (4063-4066) سے واضح ہوتا ہے کہ گندم اور جو وغیرہ الگ الگ اصناف کا دست بدست تبادلہ، کمی بیشی کے ساتھ جائز ہے۔ حضرت معمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپﷺ کا یہ حکم ’’طعام کی طعام سے بیع‘‘ کے الفاظ میں سنا ہوا تھا۔ اگرچہ وہ جانتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں طعام تھا ہی جو، گندم بہت کم میسر تھی اور جب انہیں کہا گیا کہ دونوں کی صنف ایک نہیں تو انہوں نے اس بات سے بھی انکار نہیں کیا، لیکن حد احتیاط کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس قسم کی بیع سے بھی پرہیز برتا۔ اگلی احادیث سے واضح ہوتا ہے کہ کمی بیشی کے ساتھ ایک ہی صنف کا باہمی تبادلہ ممنوع ہے۔ الگ الگ اصناف کا دست بدست تبادلہ جائز ہے۔