تشریح:
فوائدومسائل:
اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ کافر مسلمان کا وارث نہیں بنتا۔ اسی طرح صحابہ اور فقہاء کی اکثریت کے نزدیک بھی مسلمان ، کافر کا وارث نہیں بن سکتا۔ البتہ حضرت معاذ رضی اللہ تعالی عنہ سے یہ نقل کیا گیا ہے کہ مسلمان، کافر کے مال کا وارث بن سکتا ہے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نے عام کافر نہیں: البتہ اہل کبات کے بارے میں نکاح پر قیاس کرتے ہوئے یہ حکم دیا کہ وہ مسلمان کے وارث نہیں بنیں گے، البتہ مسلمان، اہل کتاب کے وارث بن سکتے ہیں۔ عروہ، سعید بن مسیب، ابراہیم نخعی اور اسحاق کا نقطۂ نظر بھی یہی ہے لیکن حدیث کے الفاظ واضح ہیں۔ ان کے ہوتے ہوئے قیاس کی کوئی گنجائش نہیں۔