تشریح:
فائدہ:
جہاد وغزوات کا مقصد اس کے سوا اور کچھ نہ تھا کہ اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچے، وہ غیر جانبداری سے اسلام کا جائزہ لیں، اس پر غور کریں اور شرحِ صدر حاصل ہو تو اسے قبول کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے ثمامہ رضی اللہ تعالی عنہ کو اسی بات کا موقع عطا فرمایا اور اس کی پیشکش کے باوجود اس سے مال کا کوئی حصہ حاصل کیے بغیر اسے آزاد کردیا۔ آپﷺ کے اس اقدام کا وہی نتیجہ نکلا جو مطلوب تھا ثمامہ صدق دل سے مسلمان ہوگئے۔