تشریح:
فائدہ:
رسول اللہ ﷺ ہر صورت میں مسلمانوں کے درمیان انتشار اور اختلاف سے امت کو محفوظ فرمانا چاہتے تھے تاکہ مسلمانوں کی قوت ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہو کرانھیں کمزور نہ کر دے او ر دشمن ان پر غالب نہ آ جائیں اس کے لیے لوگوں کو کسی حد تک اپنے حقوق کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔ آپﷺ کی اس وصیت سے انحراف نے مسلمانوں کو زوال کی انتہا تک پہنچا دیا۔