قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ جَوَازِ شُرْبِ اللَّبَنِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2009. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لَمَّا خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ مَرَرْنَا بِرَاعٍ وَقَدْ عَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَحَلَبْتُ لَهُ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ

صحیح مسلم:

کتاب: مشروبات کا بیان

تمہید کتاب (باب: دودھ پینے کا جواز)

مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

2009.

معاذ عنبری نے کہا: ہمیں شعبہ نے ابواسحاق (ہمدانی) سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ مکہ سے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے، تو ہم ایک چرواہے کے پاس سے گزرے، اس وقت رسول اللہ ﷺ کو پیاس لگی ہوئی تھی، انھوں (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے کہا: تو میں نے آپ ﷺ کے لئے کچھ دودھ دوہا، پھر میں آپ کے پاس وہ دودھ لایا، آپﷺ نے اسے نوش فرمایا، یہاں تک کہ میں راضی ہوگیا۔