قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْآدَابِ (بَابُ كَرَاهَةِ قَوْلِ الْمُسْتَأْذِنِ أَنَا إِذَا قِيلَ مَنْ هَذَا)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2155. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَوْتُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ هَذَا قُلْتُ أَنَا قَالَ فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ أَنَا أَنَا

صحیح مسلم:

کتاب: معاشرتی آداب کا بیان

تمہید کتاب (باب: اجازت طلب کرنے والے سے جب پوچھا جا ئے "کون"ہے تو جواب میں (صرف)"میں"کہنا مکروہ ہے)

مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

2155.

عبداللہ بن ادریس نے شبعہ سے انھوں نے محمد بن منکدر سے، انھوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آواز دی نبی ﷺ نے فر مایا: ’’کون ہے‘‘؟ میں نے کہا: میں۔ آپﷺ باہر تشریف لائے اور آپﷺ فرما رہے تھے َ’’میں ،میں(کیسا جواب ہے؟)‘‘