تشریح:
فائدہ:
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ گھروں سے باہر رہنے والے سانپوں کو قتل کر دیا جائے۔ جب وہ بھاگ گیا تو رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی توجہ اس حکمت کی طرف مبذول کرائی کہ وہ بھاگ کر تمھارے ہاتھوں نقصان اٹھانے سے بچ گیا ہے تو تم بھی اس کا پیچھا کرنے کی بنا پر اس کے نقصان سے محفوظ رہے ہو۔ حدیث میں شر کا لفظ نقصان کے معنی میں ہے۔