قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ أَبِي دُجَانَةَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ ؓ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2470. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ سَيْفًا يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ: «مَنْ يَأْخُذُ مِنِّي هَذَا؟» فَبَسَطُوا أَيْدِيَهُمْ، كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ يَقُولُ: أَنَا، أَنَا، قَالَ: «فَمَنْ يَأْخُذُهُ بِحَقِّهِ؟» قَالَ فَأَحْجَمَ الْقَوْمُ. فَقَالَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ أَبُو دُجَانَةَ: أَنَا آخُذُهُ بِحَقِّهِ. قَالَ: فَأَخَذَهُ فَفَلَقَ بِهِ هَامَ الْمُشْرِكِينَ

مترجم:

2470.

ثابت نے ہمیں  حضرت انس  رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول  اللہ ﷺ نے اُحد کے دن ایک تلوار (ہاتھ میں) لی اور فرمایا: ’’یہ (تلوار) مجھ سے کون لے گا؟‘‘ تو انہوں (صحابہ) نے اپنے ہاتھ پھیلا دیے، ان میں سے ہر شخص کہنے لگا: میں (لیتا ہوں) میں (لیتا ہوں۔) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس کا حق ادا کرنے کے لیے کون لے گا؟‘‘ تو سب رک گئے، حضرت سماک بن خراشہ ابو دجانہ  رضی اللہ تعالی عنہ  نے کہا: میں اس کا حق ادا کےنے کےلیے اسے لیتا ہوں۔ کہا انہوں نے وہ (تلوار) لی اور اس سے مشرکین کی کھوپڑیاں توڑ ڈالیں۔