تشریح:
فوائد ومسائل:
مرار کی گھاٹی حدیبیہ کے قریب تھی۔ آپﷺکے فرمان کا مقصود یہ تھا کہ مسلمان جسمانی ورزش کے ذریعے سے تیاری کے عالم میں رہیں اور اوپر جانے والے پہرے داری کے فرائض بھی سر انجام دیں، ان احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ بظاہر اسلام قبول کرنے والوں میں سے ایسے لوگ بھی تھے جن کے نزدیک ایمان اور آخرت میں نجات کی اتنی بھی حیثیت نہ تھی جتنی عام استعمال کی کسی گم شدہ چیز کی ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کے دل متاع دنیا کی محبت سے اس طرح بھرے ہوئے ہوں، ان کے دلوں میں ایمان کی گنجائش ہی باقی نہیں ہوتی، محض زبانی دعوی ہوتا ہے اوریہی نفاق ہے۔