تشریح:
فائدہ:
ایک عام انسان سے گناہوں کا ارتکاب ہوتا رہتا ہے۔ یہ صرف اور صرف اللہ کی مہربانی ہے کہ گناہوں کی سزا فوراً نہیں مل جاتی اور اللہ تعالی اپنی رحمت سے توبہ اور اصلاح کا موقع عطا کر دیتا ہے۔ محض انصاف کے تقاضوں دیکھا جائے تو فوراً سزا مل جانا ظلم نہیں، عدل ہے۔ عذاب نازل ہونے کی جگہ پر اگر لوگ اللہ کے غضب سے محفوظ رہنے کے لیے آہ و زاری کرتے ہوئے داخل نہ ہوں تو جو مقام پہلے سے اللہ کے غضب کی آماجگاہ ہے وہاں فوری طور پر گناہوں کے وبال کا سامنا کرنے کا امکان بہت زیادہ ہے اللہ تعالی اپنے غضب سے محفوظ رکھے۔ آمین۔