قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ حُكْمِ وُلُوغِ الْكَلْبِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

279.   وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، وَأَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُرِقْهُ ثُمَّ لِيَغْسِلْهُ سَبْعَ مِرَارٍ».

صحیح مسلم:

کتاب: پاکی کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: جس برتن کو کتا جھوٹا کر دے ، اس کا حکم

)
 

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

279.   علی بن مسہر نے حدیث بیان کی،  کہ ہمیں اعمش نے  ابو  رزین اور ابو صالح سے خبر دی، ان دونوں نے  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی  کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی  کے  برتن میں کتا  زبان کے ساتھ پی لے  تو  وہ اس چیز کو بہا دے، پھربرتن کو سات دفعہ دھو لے۔‘‘