قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَا يُسْتَعَاذُ مِنْهُ فِي الصَّلَاةِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

590. و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهُمْ هَذَا الدُّعَاءَ كَمَا يُعَلِّمُهُمْ السُّورَةَ مِنْ الْقُرْآنِ يَقُولُ قُولُوا اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ .قَالَ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ: " بَلَغَنِي أَنَّ طَاوُسًا قَالَ لِابْنِهِ: أَدَعَوْتَ بِهَا فِي صَلَاتِكَ؟ فَقَالَ: لَا، قَالَ: أَعِدْ صَلَاتَكَ، لِأَنَّ طَاوُسًا رَوَاهُ عَنْ ثَلَاثَةٍ أَوْ أَرْبَعَةٍ، أَوْ كَمَا قَالَ "

مترجم:

590.

طاؤس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان (سب صحابہ) کو اس دعا کی تعلیم اسی طرح دیتے تھے، جس طرح انہیں قرآن مجید کی کسی سورت کی تعلیم دیتے تھے، آپﷺ ارشاد فرماتے تھے کہ سب کہو: ’’اے اللہ! ہم جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتے ہیں اور میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میں مسیح دجال کے فتنے سےتیری پناہ مانگتا ہوں  اور میں زندگی اور موت کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ امام مسلم بن حجاج رحمتہ اللہ علیہ نے کہا کہ: مجھے  یہ بات پہنچی  کہ طاؤس نے اپنے بیٹے سے پوچھا: کیا تو نے یہ دعا اپنی نماز میں مانگی ہے؟ اس نے جواب دیا: نہیں، اس پر طاؤس نے کہا: دوبارہ نماز  پڑھو کیونکہ انهوں نے (حدیث میں مذکور) یہ دعا تین چار صحابہ سے روایت کی  یا جیسے انہوں نے کہا۔ (یعنی جتنے صحابہ سے انہوں نے کہا)۔