قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِیلِ عَلٰی مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ مَاتَ مُشْرِكًا دَخَلَ النَّارَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

92.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - قَالَ وَكِيعٌ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ»، وَقُلْتُ أَنَا: «وَمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ».

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: جو شخص اس حالت میں مرا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرایا ، وہ جنت میں داخل ہو گا اور اگر شرک کی حالت میں مر گیا تو آگ میں داخل ہو گا

)
 

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

92.   عبد اللہ بن نمیرؒ اور وکیعؒ نے اعمشؒ سے، انہوں نے شقیقؒ سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہؓ سے روایت کی (وکیعؒ نے کہا: عبد اللہ بن مسعودؓ نےکہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اورعبد اللہ بن نمیرؒ نے کہا: عبد اللہ بن مسعودؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا) آپ فرما رہے تھے: ’’جو شخص اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہراتا تھا، وہ آگ میں داخل ہو گا۔‘‘ اور میں (عبد اللہ) نے کہا: ’’جو اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کے شرک نہ کرتا تھا وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘