تشریح:
حضرت ابن عباس ؓ سے اس سلسلے میں کچھ تفصیل مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ بڑی تواضع کے ساتھ، سادہ لباس میں، نہایت عجز و انکسار اور خشوع خضوع کے ساتھ نماز کے لیے باہر تشریف لے گئے۔ عید کی نماز کی طرح دو رکعت پڑھائیں، تمہارے عام خطبے کی طرح خطبہ ارشاد نہیں فرمایا بلکہ آپ نے خطبے کی حالت میں دعا، تضرع اور اللہ کی عظمت و کبریائی بیان کی۔ (جامع الترمذي، الجمعة، حدیث:558) دو رکعت سے زیادہ نماز پڑھنا ثابت نہیں۔ واللہ أعلم۔