تشریح:
(1) بکثرت سوال کرنے کے متعلق متعدد احتمالات ہیں، مثلا: مال جمع کرنے کی نیت سے بکثرت سوالات کرنا، متشابہ اور پہیلی نما سوال کرنا، لایعنی، فضول اور بے مقصد سوالات کرنا۔ ایسے معاملات کے متعلق سوالات کرنا جو وقوع پذیر نہیں ہوئے۔ امام بخاری ؒ نے عموم کے پیش نظر پہلے معنی مراد لیے ہیں، اسی صورت میں یہ حدیث قائم کردہ عنوان کے مطابق ہو گی۔ (2) قیل و قال سے فضول اور لایعنی قسم کی باتیں مراد ہیں اسی طرح دینی معاملات میں تحقیق کے بغیر گفتگو کرنا اور نقل روایات میں بے احتیاطی کرنا بھی اس میں شامل ہے۔ واللہ أعلم