تشریح:
(1) امام مالک ؒ کا موقف ہے کہ محصر پر قربانی کرنا ضروری نہیں جبکہ مذکورہ حدیث ان کے خلاف حجت ہے کیونکہ اس میں حکم اور سببِ حکم بیان ہوا ہے۔ سبب احصار ہے اور حکم سبب قربانی کرنا ہے۔ اس حدیث کے ظاہری الفاظ کا یہی تقاضا ہے کہ اس حکم کو سبب سے وابستہ کیا جائے۔ (فتح الباري:14/4) واللہ أعلم۔ (2) اس حدیث سے بھی جمہور علماء کے موقف کی تائید ہوتی ہے کہ احصار کی صورت میں جہاں احرام کھولے وہیں قربانی ذبح کر دے، خواہ وہ مقام حل میں ہو یا حرم کا حصہ، جبکہ بعض حضرات کا خیال ہے کہ قربانی کو حرم میں بھیج دیا جائے، جب وہاں ذبح ہو جائے تو احرام کھولا جائے۔ حدیث سے اس موقف کی تائید نہیں ہوتی۔ واللہ أعلم