تشریح:
(1) اس حدیث میں بھی بیع ملامسہ سے منع کیا گیا ہے۔اس کی وضاحت پہلی حدیث میں ہوچکی ہے۔(2) اس حدیث میں دو قسم کے لباس سے منع کیا گیا ہے،ان میں سے صرف ایک کو اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے،وہ احتباء ہے ۔دوسرا لباس اشتمال الصماء ہے جس کا اس حدیث میں ذکر نہیں ہے۔اس کی صورت یہ ہے کہ انسان کپڑا اس طریقے سے اوڑھے کہ اس کے ہاتھ اس میں بالکل بند ہوجائیں۔اس میں انسان تھوڑی سی ٹھوکر لگنے سے گر پڑتا ہے۔ چونکہ یہ پر خطر لباس ہے،اس لیے منع کیا گیا ہے۔احتباء یہ ہے کہ ایک چادر بطور تہبند پہن لی جائے اور پھر اس کا کچھ حصہ کندھوں پر ڈال لیا جائے۔ اس میں کیونکہ برہنہ ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے،اس لیے یہ بھی منع ہے۔ اس کی مکمل بحث کتاب اللباس میں آئے گی۔ إن شاء الله.