تشریح:
اس حدیث کے مطابق زانیہ عورت کی کمائی حرا م ٹھہرتی ہے، خواہ آزاد ہو یا لونڈی،اس طرح یہ حدیث عنوان کے ہر دو اجزاء سے مطابق ہوجاتی ہے۔ ویسے بھی زانیہ اور لونڈی میں عموم خصوص من وجہ کی نسبت ہے کیونکہ زانیہ کبھی لونڈی ہوتی ہے تو کبھی آزاد عورت بھی یہ پیشہ اختیار کرلیتی ہے۔ بہر حال مذکورہ حدیث کے مطابق یہ پیشہ اختیار کرنا حرام اور اس کی کمائی باطل ہے۔