تشریح:
ظلم کرنے سے کئی ایک تاریکیاں اس طرح ہوں گی کہ ایک تو کسی کا حق ناجائز طریقے سے لیا، دوسرے وہ اللہ کی مخالفت کر کے اس کے مقابلے پر اتر آیا، یہ گناہ دوسرے گناہوں سے بہت سنگین ہے، نیز ظلم دل میں تاریکی پیدا کرتا ہے جس طرح ایمان سے روشنی پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح ظالم کو کئی طرح کی تاریکیاں گھیر لیں گی اور وہ ان اندھیروں میں دھکے کھاتا اور مصیبت اٹھاتا پھرے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین