تشریح:
(1) رسول اللہ ﷺ نے وہ اونٹ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کو ہبہ کیا، حالانکہ اور لوگ بھی شریک سفر تھے۔ اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے یہ ثابت کیا ہے کہ شرکائے مجلس ہدیے میں شریک نہیں ہوں گے، خواہ وہ کتنے ہی کیوں نہ ہوں۔ ہدیے کا حق دار وہی شخص ہے جسے پیش کیا گیا ہے۔ (2) ہمارے رجحان کے مطابق جب ہدیہ معین شخص کے لیے ہو تو اس میں شراکت نہیں ہو سکتی۔