تشریح:
(1) غیر منقولہ اشیاء کا وقف تو عام ہے، مثلاً: مسجد بنانا، مدرسہ تعمیر کرانا، کنواں جاری کرنا، زمین وقف کرنا، سرائے بنوانا وغیرہ۔ امام بخاری ؒ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ منقولہ اشیاء کا وقف بھی جائز ہے جس کی صورتیں حسب ذیل ہو سکتی ہیں: ٭ موبائل ہسپتال بنا کر وقف کرنا۔ ٭ ایمبولینس خرید کر وقف کرنا۔ ٭ برتن وغیرہ خرید کر رکھنا تاکہ رفاہ عام میں ان کو استعمال کیا جا سکے۔ ٭ مسافروں کے لیے بستر تیار کر کے وقف کرنا۔ ٭ مساجد میں مصاحف رکھنا۔ ٭ کتب احادیث خرید کر طلبہ اور مدرسین کو وقف کرنا۔ ٭ مجاہدین کے لیے اسلحہ اور سواری کا بندوبست کرنا۔ یہ سب منقولہ اشیاء کا وقف ہے۔ ایسا کرنا جائز ہے۔ (2) امام زہری ؒ کے اثر کے متعلق ہمارا رجحان یہ ہے کہ اگر خود اس کا محتاج ہو جائے تو نفع حاصل کرنا جائز ہے کیونکہ ایسے حالات میں وہ بھی ایک مسکین ہی شمار ہو گا۔