تشریح:
1۔ وہ بات یہ تھی کہ انصار ہمیشہ رسول اللہ ﷺسے بہت محبت کیاکرتے اور آپ کی ہرطرح سے خدمت بجالاتے تھے۔ 2۔ اس سے معلوم ہوا کہ ا گر کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺسے محبت کرتا ہے تواس کی خدمت کرنا عین سعادت ہے۔صحیح مسلم میں اتنا اضافہ ہے کہ حضرت انس ؓ کی حضرت جریر ؓ کے ساتھ ہم نشینی سفر میں ہوئی اور سفر عام ہے، خواہ جہاد کا ہو یا غیر جہاد کا۔ اس سے امام بخاری ؓ نے دوران جہاد میں خدمت کرنے کی فضیلت کو ثابت کیا ہے۔