تشریح:
1۔اسلام کا یہ ضابطہ ہے کہ دوران جنگ میں عورتوں ،بچوں اور بوڑھوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچائی جائے لیکن اگر رات کے وقت مسلمان ،مشرکین پر حملہ آور ہوں تو اندھیرے میں بچوں اورعورتوں کی تمیز مشکل ہوجاتی ہے،ایسے حالات میں اگربچے اور عورتیں مارے جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں،البتہ جان بوجھ کر بچوں،عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کرنا درست نہیں۔ 2۔مذکورہ حکم شب خون کی صورت میں ہے کیونکہ رات کے اندھیرے میں مردوں کا بچوں اور عورتوں سے امتیاز نہیں ہوسکتا۔ اگربچے اورعورتیں جنگ میں شریک ہوں یا مشرکین انھیں بطور ڈھال استعمال کریں تو پھر انھیں قتل کردینے میں کوئی حرج نہیں۔ اس پر تمام امت کااتفاق ہے۔