تشریح:
1۔ چادر اور تہبند پر مشتمل ریشمی لباس کو حلہ کہا جاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ریشمی ہونے کی وجہ سے اسے زیب تن کرنے سے کراہت کا اظہار کیا اور اس قسم کے لباس سے آرائش و زیبائش کو منع فرمایا:اس سے ذاتی طور پر تجمل اور آراستہ ہونے کا جواز ثابت ہوا بصورت دیگر آپ اس سے بھی منع کر دیتے ۔ 2۔اس سے معلوم ہوا کہ جمعۃ المبارک عیدین اور وفد وغیرہ کی آمد پر نفیس اور عمدہ لباس پہننا چاہیے نیز ریشمی لباس مردوں کے لیے منع ہے البتہ دوران جنگ میں یا خارش کی وجہ سے بوقت ضرورت پہنا جا سکتا ہے۔ واللہ أعلم۔