تشریح:
مقصد یہ ہے کہ اگرصرف اللہ کے دین کی سربلندی مقصود ہے تو ایسے شخص کو پورا اجر دیاجائے گا اور اگر سربلندی دین کے ساتھ حصول غنیمت کی بھی نیت ہے تو اس کے ثواب میں کمی ہوگی، البتہ اگرلالچ کی بنا پر صرف لوٹ مار کی غرض سے یاشہرت وناموری کا ارادہ ہے یا اپنی دھاک بٹھانا مقصود ہے، اللہ کے دین کی سربلندی مقصود نہیں تو ایسے شخص کے لیے اجر و ثواب کے بجائے اللہ کے ہاں بازپرس ہوگی۔ بہرحال مجاہد کو اس لیے جہاد کرنا چاہیے تاکہ اللہ کا دین سربلند ہو، اس کے علاوہ کوئی چیز پیش نظر نہیں ہونی چاہیے۔