قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الحِكْمَةَ [ص:163] أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ} [لقمان: 12])

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: إِلَى قَوْلِهِ {إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ} [لقمان: 18] {وَلاَ تُصَعِّرْ:} [لقمان: 18] الإِعْرَاضُ بِالوَجْهِ "

3428. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ قَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَنَزَلَتْ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

مترجم:

ترجمۃ الباب:

‏‏‏‏ آیت{إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ}تک۔ ولا تصعر یعنی اپنا چہرہ نہ پھیر۔حضرت لقمان ؑاپنے زمانہ کے داناحکیم تھے ، بعض روایات میں ہے کہ انہوں نے حضرت داؤدؑ کا زمانہ پایا اور ان سے فیض بھی حاصل کیا ، جمہور کا قول یہی ہے کہ یہی ایک داناحکیم تھے بنی نہ تھے۔ بعض لوگوں نے ان کو نبی کہا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

3428.

حضرت عبداللہ بن مسعود  ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا۔ ۔ ۔‘‘ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیاہوتو یہ آیت نازل ہوئی: ’’اللہ کے ساتھ شرک نہ کر کیونکہ شرک ظلم عظیم ہے۔‘‘