1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الإِيمَانِ (بَابٌ :ظُلْمٌ دُونَ ظُلْمٍ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

32. حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ح قَالَ: وحَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَبُو مُحَمَّدٍ العَسْكَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا﴾ [الأنعام: 82] إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: ﴿إِنَّ الشِّرْكَ﴾. [لقمان: 13]...

Sahi-Bukhari : Belief (Chapter: Dhulm (wrong) of one kind can be greater or lesser than that of another )

مترجم: BukhariWriterName

32. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں: جب یہ آیت اتری: ’’جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ آلودہ نہیں کیا وہی لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں۔‘‘ تو نبی ﷺ کے صحابہ کرام ؓ نے کہا: (اے اللہ کے رسول!) ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے ظلم نہیں کیا؟ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری:’’یقینا شرک ظلم عظیم ہے۔‘‘ ...


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {وَاتَّخَذَ اللَّهُ ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3360. حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا} [الأنعام: 82] إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّنَا لاَ يَظْلِمُ نَفْسَهُ؟ قَالَ: لَيْسَ كَمَا تَقُولُونَ {لَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} [الأنعام: 82] بِشِرْكٍ، أَوَلَمْ تَسْمَعُوا إِلَى قَوْلِ لُقْمَانَ لِابْنِهِ يَا بُنَيَّ لاَ تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ...

Sahi-Bukhari : Prophets (Chapter: The Statement of Allah Taa'la: "...And Allah did take Ibrahim as a Khalil." )

مترجم: BukhariWriterName

3360. حضرت عبداللہ بن مسعود  ؓسے روایت ہے، کہ جب درج ذیل آیت کریمہ نازل ہوئی: ’’جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا تو ان کے لیے امن و سلامتی ہے۔‘‘ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ! ہم میں سے کون سا شخص ہے جس نے اپنے آپ پر ظلم نہیں کیا؟ تو آپ نے فرمایا: ’’ایسا نہیں جیسا تم نے سمجھ لیا ہے۔ اس آیت سے مراد یہ ہے کہ انھوں نے اپنے ایمان کو شرک سے آلودہ نہ کیاہو۔ کیا تم نے نہیں سنا کہ حضرت لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا تھا: اے ...


3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلَقَدْ آتَيْنَا ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3428. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ قَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَنَزَلَتْ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ...

Sahi-Bukhari : Prophets (Chapter: The Statement of Allah Taa'la: "And indeed We bestowed upon Luqman Al-Hikmah..." )

مترجم: BukhariWriterName

3428. حضرت عبداللہ بن مسعود  ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا۔ ۔ ۔‘‘ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیاہوتو یہ آیت نازل ہوئی: ’’اللہ کے ساتھ شرک نہ کر کیونکہ شرک ظلم عظیم ہے۔‘‘ ...


4 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَلَقَدْ آتَيْنَا ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3429. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّنَا لَا يَظْلِمُ نَفْسَهُ قَالَ لَيْسَ ذَلِكَ إِنَّمَا هُوَ الشِّرْكُ أَلَمْ تَسْمَعُوا مَا قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ...

Sahi-Bukhari : Prophets (Chapter: The Statement of Allah Taa'la: "And indeed We bestowed upon Luqman Al-Hikmah..." )

مترجم: BukhariWriterName

3429. حضرت عبداللہ بن مسعود  ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’جولوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا۔ ۔ ۔ ‘‘ تو مسلمانوں(صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم أجمعین) پر بہت شاق گزری اور عرض کرنے لگے: اللہ کے رسول ﷺ! ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے اپنی جان پر ظلم نہ کیاہو؟ آپ نے فرمایا: ’’اس سے مراد عام ظلم نہیں بلکہ شرک مراد ہے۔ کیا تم نے حضرت لقمان کا قول نہیں سناجو انھوں نے اپنے لخت جگر کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ت...


5 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4629. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ قَالَ أَصْحَابُهُ وَأَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ فَنَزَلَتْ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ...

Sahi-Bukhari : Prophetic Commentary on the Qur'an (Tafseer of the Prophet (pbuh)) (Chapter: "It is those who believe and confuse not their belief with Zulm ..." (V.6:82) )

مترجم: BukhariWriterName

4629. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: "اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا۔" رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام نے کہا: ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے کبھی ظلم نہ کیا ہو؟ تو یہ آیت نازل ہوئی: "بلاشبہ شرک کرنا ظلم عظیم ہے۔" ...


6 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَولِهِ{لاَ تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4776. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالُوا أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَيْسَ بِذَاكَ أَلَا تَسْمَعُ إِلَى قَوْلِ لُقْمَانَ لِابْنِهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ...

Sahi-Bukhari : Prophetic Commentary on the Qur'an (Tafseer of the Prophet (pbuh)) (Chapter: "... Join not in worship others with Allah. Verily! Joining others in worship with Allah is a great Zulm (wrong) indeed." (V.31:13) )

مترجم: BukhariWriterName

4776. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا۔‘‘ اس آیت سے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم بہت گھبرائے اور عرض کرنے لگے: ہم میں سے کون ایسا ہو گا جس نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا ہو گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’آیت میں ظلم سے مراد وہ نہیں جو تم نے سمجھا ہے۔ کیا تم حضرت لقمان کی وہ نصیحت نہیں سنی جو انہوں نے اپنے بیٹے کو کی تھی کہ بلاشبہ شرک کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔‘&l...


7 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ اسْتِتَابَةِ المُرْتَدِّينَ وَالمُعَانِدِينَ وَقِتَالِهِمْ (بَابُ قالَ اللہُ تَعَالٰی{إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6918. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالُوا أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَيْسَ بِذَاكَ أَلَا تَسْمَعُونَ إِلَى قَوْلِ لُقْمَانَ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ...

Sahi-Bukhari : Apostates (Chapter: The sin of the person who ascribes partners in worship to Allah )

مترجم: BukhariWriterName

6918. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”جو لوگ ایمان لائے اور اپنے کو ظلم سے ملوث نہ کیا۔“ تو یہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام پر بہت گراں گزری، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم میں سے کون ہے جس نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا ہو؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دراصل یہ بات نہیں، کیا تم نے حضرت لقمان کی بات نہیں سنی، انہوں نے کہا تھا: ”یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے۔“ ...


8 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ اسْتِتَابَةِ المُرْتَدِّينَ وَالمُعَانِدِينَ وَقِتَالِهِمْ (بَابُ مَا جَاءَ فِي المُتَأَوِّلِينَ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6937. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالُوا أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ كَمَا تَظُنُّونَ إِنَّمَا هُوَ كَمَا قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ...

Sahi-Bukhari : Apostates (Chapter: Al-Muta’awwalin )

مترجم: BukhariWriterName

6937. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: ’’جولوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا۔‘‘ تو نبی ﷺ کے صحابہ کو بہت پریشانی ہوئی۔ انہوں نےکہا: ہم میں سے کون ہے جس نے اپنے آپ پر ظلم نہ کیا ہو؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا وہ مطلب نہیں جو تم سمجھ رہے ہو، بلکہ یہ تو ایسے ہے جیسے حضرت لقمان نے اپنے لخت جگر سے کہا تھا: ’’اے میرے بیٹے! اللہ کے ساتھ کسی کو شری...


9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ صِدْقِ الْإِيمَانِ وَإِخْلَاصِهِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

124. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا} [الأنعام: 82] إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ شَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالُوا: أَيُّنَا لَا يَظْلِمُ نَفْسَهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ هُوَ كَمَا تَظُنُّونَ، إِنَّمَا هُوَ كَمَا قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ: {يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ} [لقمان: 13]"....

Muslim : The Book of Faith (Chapter: Sincerity of Faith and its Purity )

مترجم: MuslimWriterName

124. عبد اللہ بن ادریسؒ، ابو معاویہؒ اور وکیعؒ نے اعمشؒ نے حدیث سنائی، انہوں نے ابراہیمؒ سے، انہوں نے علقمہؒ سے اورانہوں نے حضرت عبد اللہؓ سے روایت کی کہ جب یہ آیت اتری: ’’جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کے ساتھ ظلم کی آمیزش نہیں کی۔‘‘ تو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ پر یہ آیت گراں گزری اور انہوں نے گزارش کی: ہم میں سے کون ہے جو اپنے نفس پر ظلم نہ کرتا ہو؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس آیت کا مطلب وہ نہیں جو تم سمجھتے ہو۔ ظلم وہ ہے جس طرح لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا تھا:


10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ صِدْقِ الْإِيمَانِ وَإِخْلَاصِهِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

124.01. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا عِيسَى وَهُوَ ابْنُ يُونُسَ، ح، وَحَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، كُلُّهُمْ عَنِ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ: قَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ، حَدَّثَنِيهِ أَوَّلًا أَبِي، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ مِنْهُ....

Muslim : The Book of Faith (Chapter: Sincerity of Faith and its Purity )

مترجم: MuslimWriterName

124.01. اسحٰق بن ابراہیمؒ اور علی بن خشرمؒ نے کہا: ہمیں عیسٰی بن یونسؒ نے خبر دی، نیز منجاب بن حارث تمیمیؒ نے کہا: ہمیں ابن مسہرؒ نے خبر دی، نیز ابو کریبؒ نے کہا: ہمیں ابن ادریسؒ نے خبر دی، پھر ان تینوں (عیسیٰؒ، ابن مسہرؒ اور ابن ادریسؒ) نے اعمشؒ سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی۔ ابوکریبؒ نے کہا: ابن ادریسؒ نے کہا: پہلے مجھے میرے والد نے ابان بن تغلبؒ سے اور انہوں نے اعمشؒ سے روایت کی، پھر میں نے یہ روایت خود انہی (اعمشؒ) سے سنی۔ ...