تشریح:
1۔ قافلے کے ہر اول دستے کو فرط کہا جاتا ہے جو قافلے کے آگے ہوتا ہے اور اس کے لیے ضروری انتظامات کرتا ہے اور صدق، فرط کی صفت ہے۔ 2۔حدیث کے معنی یہ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابوبکر ؓ آپ سے پہلے تشریف لے گئے ہیں اورآپ ان سے جاملیں گی۔ انھوں نے آپ کے لیے جنت میں اعلیٰ مکان تیار کررکھاہے۔ آپ کو فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو خوش ہونا چاہیے کہ آپ کے سچے نمائندے وہاں موجود ہیں جو آپ کے جنت میں لے جائیں گے۔ 3۔حضرت ابن عباس ؓ کا یہ ارشاد محض عقل پر مبنی نہیں تھا بلکہ انھوں نے اس سلسلے میں ضرور رسول اللہ ﷺ سے سنا ہوگا۔ اس میں حضرت عائشہ ؓ کے لیے فضیلتِ عظیمہ ہے۔ یہ اعزاز کسی دوسری عورت یا بیوی کو حاصل نہیں ہوا۔