تشریح:
1۔ حضرت علاء ایک جلیل القدر اور مستجاب الدعوات صحابی تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے انھیں بحرین کا حاکم بنایا۔ ان کا نام عبد اللہ بن عماد ہے بنو امیہ کے حلیف تھے حضرت عمر ؓ کے دور خلافت میں فوت ہوئے۔ صحیح بخاری میں ان سے صرف یہی ایک حدیث مروی ہے۔ (فتح الباري:333/7) 2۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسافر اگر کسی مقام پر تین دن تک پڑاؤں کرتا ہے تواس پر احکام سفر جاری رہیں گے۔ تین دن سے زائد پڑاؤ پر اقامت کے احکام لاگو ہوں گے۔ 3۔ واضح رہے کہ مہاجرین کے لیے یہ وقتی حکم تھا کہ وہ حج کی ادائیگی کے بعد مکے میں تین روز تک قیام کریں اس کے بعد وہ مدینہ طیبہ واپس ہو جائیں فتح مکہ کے بعد یہ پابندی ختم ہو گئی۔ واللہ اعلم۔