تشریح:
1۔ حضرت ابو بکر ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی پیشانی پر اپنا منہ رکھا اور بوسہ دیا، پھر روتے ہوئے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ تو حیات و ممات میں پاکیزہ ہیں۔
2۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو چھوا تو لوگوں نے عرض کی:اے رسول اللہ ﷺ کے ساتھی! کیا رسول اللہ ﷺ وفات پا چکے ہیں؟ حضرت ابو بکر ؓ نے فرمایا: جی ہاں آپ وفات پا چکے ہیں۔ (مجمع الزوائد:217/5۔ وفتح الباري:184/8)