تشریح:
(1) ولیمہ وہ دعوت ہے جو شادی کے موقع پر بیوی سے ملاپ کے بعد کی جاتی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو دعوت ولیمہ ضرور کرنی چاہیے اور اس میں شرکت کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔اگر روزے دار ہے تب بھی حاضر ہوتا کہ اس نکاح کا خوب اعلان و اظہار ہو۔
(2) اس حدیث میں شرکت کے لیے امر کا صیغہ آیا ہے جو وجوب پر دلالت کرتا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے صیغۂ امر سے اس میں شرکت کا وجوب ثابت کیا ہے، نیز اس اطلاق سے دنوں کی کوئی تعیین ثابت نہیں ہوتی، لہٰذا حسب توفیق اسے کئی دنوں تک جاری رکھا جا سکتا ہے۔