تشریح:
(1) حائضہ عورت کو طلاق دینا اگرچہ خلاف سنت ہے، تاہم اس قسم کی طلاق شمار کی جائے گی، اور اس کا رجوع کرنا صحیح ہوگا جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو رجوع کرنے کا حکم دیا۔ اگر طلاق صحیح نہ ہوتی تو رجوع کرنے کا کیا مطلب؟
(2) بعض حضرات اس مقام پر رجوع کے لغوی معنی مراد لیتے ہیں، لیکن یہ سخن سازی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ واللہ أعلم