تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ برتن کے چاروں طرف سے بوٹیاں اٹھا کر کھانے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیٹے! اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ (صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 5270 (2022))
(2) بہرحال کھانے کے آداب سے ہے کہ انسان اپنے سامنے سے کھائے ہاں، اگر کھانے مختلف قسم کے ہوں تو جہاں سے چاہے اپنا من پسند کھانا کھا سکتا ہے۔ مذکورہ پابندی صرف اس صورت میں ہے جب کھانا ایک ہی طرح کا ہو۔