تشریح:
غذا کی کمی کے باعث اعضاء میں خشکی زیادہ آ جاتی ہے، خاص طور پر معدے میں خشکی کی وجہ سے غمگین آدمی کا دل کمزور ہو جاتا ہے۔ حدیث میں بیان کردہ نسخہ معدے کو مرطوب اور طاقتور بناتا ہے۔ اس سے غم دور ہوتا ہے اور دل کو تسکین ملتی ہے۔ یہ اس وقت مفید ہوتا ہے جب نرم، پتلا اور اچھی طرح پکا ہوا ہو، گاڑھے یا اچھی طرح نہ پکے ہوئے میں مذکورہ خاصیت نہیں ہوتی۔ واللہ أعلم