تشریح:
(1) عجوہ کھجور سیاہی مائل ہوتی ہے۔ یہ تمام کھجوروں میں عمدہ قسم ہے اور مدینہ طیبہ میں پائی جاتی ہے۔ اسے نہار منہ کھانے سے مذکورہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی تھی، اس لیے دعا کی برکت سے یہ تاثیر پائی جاتی ہے۔ اس کی کوئی ذاتی خصوصیت نہیں۔ (عمدةالقاري: 446/14)
(2) اس حدیث کے دیگر فوائد کتاب الطب میں بیان ہوں گے۔ بإذن اللہ تعالیٰ