تشریح:
(1) امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث کو انتہائی اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے۔ اس کی تفصیل پہلے کئی ایک مقام پر گزر چکی ہے۔
(2) واقعی کھجور کے درخت میں بڑی برکت ہے۔ اس کا کوئی جز بھی فائدے سے خالی نہیں ہے۔ اس کے پتے، پھل، تنا اور جڑیں ہر چیز کار آمد ہے جس طرح مومن آدمی کی ذات و صفات سے برکت وابستہ ہے، اس کے اقوال و افعال سب نفع بخش ہیں۔
(3) کھجور کی گٹھلیوں سے ایک معجون تیار کیا جاتا ہے جو انتہائی مقوی باہ ہوتا ہے، الغرض اللہ تعالیٰ کی طرف سے کھجور کے درخت میں بہت خیر و برکت ہے۔ واللہ المستعان