تشریح:
(1) حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’خبردار! کچلیوں والا درندہ اور پالتو گدھا حلال نہیں ہے۔‘‘ (سنن أبي داود، الأطعمة، حدیث: 3804)
(2) اگرچہ مؤخر الذکر حضرات کی روایت میں گھریلو گدھے کی حرمت کا ذکر نہیں ہے، تاہم دیگر روایات میں وضاحت ہے کہ گھریلو گدھا بھی حرام ہے۔ واللہ أعلم