تشریح:
(1) بہتر ہے کہ قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کیا جائے لیکن قربانی کے لیے یہ شرط نہیں ہے۔ اگر کوئی ذبح کرنے سے ناواقف ہے تو وہ کسی دوسرے کو، ذبح کے لیے اپنا وکیل مقرر کر سکتا ہے۔
(2) ذبح کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ جانور کو بائیں پہلو پر لٹایا جائے، پھر ذبح کرنے والا اپنا دایاں پاؤں اس کی دائیں جانب رکھے تاکہ اسے دائیں ہاتھ سے چھری اور بائیں ہاتھ سے گردن پکڑنا آسان ہو۔ مسلمانوں کا اس پر عمل ہے۔ اگر کسی نے جہالت کی وجہ سے جانور کو دائیں کروٹ پر لٹایا تو اس کا ذبح اور جانور کا کھانا درست ہے۔ واللہ أعلم