تشریح:
(1) ذبح کرنے سے پہلے چھری اچھی طرح تیز کرنی چاہیے اور جانور سے چھپا کر رکھنی چاہیے، پھر بسم اللہ اللہ أکبر پڑھ کر اسے ذبح کرنا چاہیے۔
(2) قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا افضل ہے لیکن دوسرا شخص بھی کر سکتا ہے جیسے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواج مطہرات کی طرف سے قربانی ذبح کی تھی۔ انہیں اس وقت معلوم ہوا جب گوشت ان کے پاس پہنچا۔ (سنن ابن ماجة، المناسك، حدیث: 2981)