تشریح:
(1) چھوٹوں کا فرض ہے کہ وہ ہر ممکن بڑوں کی خدمت بجا لائیں، خاص طور پر جو بوڑھے محتاج ہیں ان کی خدمت کر کے ان کی دعائیں لی جائیں۔ یہ بہت بڑی سعادت اور خوش بختی ہے۔
(2) اس حدیث کے مطابق حضرت انس رضی اللہ عنہ سب سے چھوٹے تھے، انہوں نے اپنے بڑوں اور بزرگوں کی خدمت گزاری کے فرائض سر انجام دیے۔ جو آج کسی کی خدمت کرتا ہے کل اس کی دوسرے خدمت کریں گے سچ ہے: ہر کہ خدمت کند مخدوم شد۔