تشریح:
(1) امام بخاری رحمہ اللہ نے دیگر انبیاء علیہم السلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قیاس کیا۔ جب پیغمبروں کو قرب الٰہی کے زیادہ ہونے کے باعث سنگین مصائب و آلام سے دوچار ہونا پڑتا ہے تو اولیاء اللہ میں بھی یہی نسبت ہو گی، یعنی جتنا قرب الٰہی زیادہ ہو گا اتنی ہی تکالیف زیادہ ہوں گی۔
(2) بہرحال ان احادیث میں اہل ایمان کے لیے بڑی بشارت ہے، اس لیے تکالیف و مصائب اور امراض دنیا میں اہل ایمان کو پہنچتے رہتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ ان کے مقابلے میں انہیں بہت زیادہ اجرو ثواب اور اونچے درجات عطا فرماتا ہے۔